Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے رہنما مونس الہیٰ کے خلاف فائرنگ کرانے کا مقدمہ درج

مونس الٰہی کی ایماء پر بیٹے اور گارڈ پر فائرنگ کی گئی، چوہدری افگن فاروق
شائع 31 جولائ 2023 08:25pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

گجرات میں صوبائی اسمبلی کی نشست کے امیدوار چوہدری افگن فاروق نے مونس الہیٰ پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرادیا۔

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج ہوگیا ہے۔

گجرات میں صوبائی اسمبلی کی نشست کے امیدوار چوہدری افگن فاروق نے مونس الہیٰ پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرادیا ہے، اور مقدمے میں مونس الہیٰ سمیت12 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے میں مؤقف اختیار کیاگیا کہ مونس الہیٰ نے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے پر دھمکیاں دیں، جس کے بعد مؤنس الہیٰ کی ایما پر میرے بیٹے اور گارڈ پر فائرنگ کرائی گئی۔

pti

Chaudhry Pervaiz Elahi

Monis Elahi