Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں بہنوئی نے ساتھی کے ساتھ مل کر 2 سالوں کو قتل کردیا

بہنوئی کا اپنے سالوں سے جائیداد کا تنازعہ تھا، پولیس
اپ ڈیٹ 31 جولائ 2023 07:37pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

مغل پورہ میں بہنوئی نے کار پر فائرنگ کرکے اپنے دو سالوں کو قتل کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین میں جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا۔

لاہور کے علاقے مغل پورہ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو کار سوار جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فرانزک اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین کا اپنے بہنوئی کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ تھا، عمران اور گڈو نامی دونوں افراد کار میں مغل پورہ مین بازار سے گزر رہے تھے کہ اس دوران ان کے بہنوئی نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر ان پر فائرنگ کردی، جس سے دونوں کار سوار موقع پر ہلاک ہوگئے، اور موٹر سائیکل پر سوار ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ موقع سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں، اور لاشوں کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے بھجوا دیا ہے۔

lahore police

Target Killing

lahore killing