Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ رخ خان کی فلم جوان کا نیا گانا ’زندہ بندہ‘ ریلیز کردیا گیا

7 ستمبر 2023 کو فلم جوان ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز کی جائے گی۔
شائع 31 جولائ 2023 05:25pm
تصویر: شاہ رخ خان/انسٹاگرام
تصویر: شاہ رخ خان/انسٹاگرام

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’جوان‘ کا گانا ریلیز کردیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پردھوم مچانے والا شارخ خان کا یہ گانا ’زندہ بندہ‘ تیلگو، تامل اور ہندی میں ریلیز کیا گیا ہے۔

شاہ رخ خان نے اس گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تو انہوں نے یہ کیپشن لکھا، ’جب اصول داؤ پر لگ جائیں تو لڑنا پڑتا ہے۔ یہ جنگ آپ کو زندہ کرتی ہے۔‘

ارشاد کامل نے یہ گانا لکھا ہےجبکہ ایک نوجوان میوزک کمپوزر انیرودھ روی چندر نے اس گانے کو ترتیب دیا ہے۔

شاہ رخ خان نے اس گانے میں پہلی بار 1000 سے زائد خواتین کے ساتھ انوکھے انداز میں پرفارم کیا جسے اب تک بھارتی سنیما کی تاریخ میں کبھی فلمایا نہیں گیا۔

واضح رہے کہ 7 ستمبر 2023 کو فلم جوان ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز کی جائے گی۔

Shahrukh Khan

lifestyle

شخصیات

new song