Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی گلوکارہ نےڈرنک پھینکنے والے مداح کومائیک دے مارا

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی وائرل ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے تبصرے بھی کئے جارے ہیں۔
شائع 31 جولائ 2023 04:58pm
تصویر: دی نیوز انٹر نیشنل/ویب سائٹ
تصویر: دی نیوز انٹر نیشنل/ویب سائٹ

معروف امریکی ریپر کارڈی بی نے لاس ویگاس میں پرفارمنس کے دوران اُن پر ڈرنک پھینکنے والے شخص کو جواب میں مائیک دے مارا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کارڈی بی کو ایک کنسرٹ میں پرفارمنس کے دوران گلوکارہ پر ڈرنک پھینکتا دیکھا جا سکتا ہے۔

جیسے ہی کارڈی بی کی نظر اس شخص پر پڑی، انہوں نے اپنا مائیک اس شخص کودے مارا۔

تاہم وہاں پر موجود انتظامیہ کی ٹیم نے آڈیئنس میں جاکر اس شخص کو پکڑا اور اسے کنسرٹ سے باہر نکال دیا۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی وائرل ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے تبصرے بھی کئے جارے ہیں۔

Instagram

Concert

lifestyle

Cardi B