Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دریائے سندھ پر بننے والے گھوٹکی کندھ کوٹ پُل کی سیکیورٹی ایف سی کے حوالے

کچے میں پولیس اور رینجرز کے ساتھ ایف سی کی تعیناتی ناگزیر ہے
شائع 31 جولائ 2023 04:47pm

دریائے سندھ پر بننے والے گھوٹکی کندھ کوٹ پُل کی سیکیورٹی ایف سی کے حوالے کردی گئی ہے۔

مذکورہ فیصلہ کراچی میں سیکریٹری محکمہ داخلہ کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ حکومت سندھ نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کی نفری کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔ فیصلہ کیا کہ کچے میں پولیس اور رینجرز کے ساتھ ایف سی کی تعیناتی ناگزیر ہے۔

ڈائریکٹر آپریشن ایف سی کا کہنا ہے کہ کراچی میں ایف سی 29، حیدرآباد اور سکھر زون میں ایف سی کی 8 پلاٹون تعینات ہیں۔ ایف سی کی ہر پلاٹون میں 35 اہلکار شامل ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایف سی سندھ بھر کی اہم جیلوں اور غیر ملکی سفارتخانوں، قونصلیٹ اور غیرملکی مشن کو ایف سی سیکیورٹی فراہم کرتی ہے۔

Sindh government

Frontier Corps

Sindh Police