Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ترکیہ کے نائب صدر بدھ کو پاکستان پہنچیں گے

دورے کا مقصد پاک، ترک بحریہ کے درمیان دفاعی پراجیکٹ کا افتتاح ہے، ذرائع
شائع 31 جولائ 2023 04:37pm
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

چین کے نائب وزیراعظم کے بعد ترکیہ کے نائب صدر بدھ کو پاکستان پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق ترکیہ کے نائب صدر سادت یلماز کے دورہ پاکستان کا مقصد پاک، ترک بحریہ کے درمیان دفاعی پراجیکٹ کا افتتاح کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ پراجیکٹ کا افتتاح کراچی میں بدھ کو کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف بھی پاک، ترک بحریہ کے درمیان دفاعی پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

Turkey

Recep Tayyip Erdogan

PM Shehbaz Sharif

Pakistan Turkeya Relation