Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ناخن میں موجود فنگس ہٹانے کے چند آسان نسخے

ناخنوں کی رنگت کا سفید، بھورے یا پیلا ہو جا نا اس کی واضح علامت ہے۔
شائع 31 جولائ 2023 03:54pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پیروں کے ناخن میں فنگس ایک عام مسئلہ ہے اور اکثر و بیشتر انگوٹھے کے ناخن میں یہ مسئلہ پایا جاتا ہے۔

یہ فنگس ایک سے دوسرے ناخن تک با آسانی پھیل سکتی ہے جس کی وجہ سے ناخن کمزور ہو کر ٹوٹ جاتا ہے۔

ناخنوں کی رنگت کا سفید، بھورے یا پیلا ہو جانا اس کی واضح علامت ہے۔

ناخنوں میں موجود فنگس آپ کی ظاہری شخصیت پر ایک برا اثر ڈالتی ہے۔

اس فنگس کو آپ ان نسخوں کی مدد سے گھر بیٹھے ہی دور کر سکتے ہیں۔

ٹی ٹری آئل

ٹی ٹری آئل اینٹی فنگس اوراینٹی بیکٹیریل ہوتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق اس تیل کا استعمال پیر کے ناخنوں کی فنگس کے علاج کے لیے کارآمد ہو سکتا ہے۔

روزانہ کم از کم دو بار کاٹن بال کی مدد سے اس تیل کو متاثرہ ناخن پر لگانا چاہئیے۔

زیتون/سورج مکھی کا تیل

زیتون یا سورج مکھی کے تیل میں موجود اوزون گیس سے فنگس والے ناخن کا علاج کیا جاسکتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق اس طرح کا تیل متعدد فنگس پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو مؤثر طریقے سے ختم کرتا ہے۔

لہسن

ایک تحقیق کے مطابق لہسن کا عرق فنگس کو باآسانی ختم کر دیتا ہے۔

لہسن سے بنا پیسٹ متاثرہ جگہ پر روزانہ 30 منٹ تک لگائیں۔

سیب کا سرکہ

تحقیق کے مطابق سیب کے سرکے میں جراثیم کش خصوصیات ہوتی ہیں جسے پیر کے ناخنوں کی فنگس کے علاج کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس کے لیے متاثرہ پیر کو روزانہ 20 منٹ کے لیے دو تہائی پانی اور ایک تہائی سرکہ کے مکسچر میں بھگو دیں۔

وکس ویپورب

گھروں میں موجود وکس ویپورب پیر کے ناخنوں کے فنگس کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

روزانہ کم از کم ایک بار متاثرہ جگہ پر تھوڑی مقدار میں آپ یہ وکس لگا سکتے ہیں۔

lifestyle

lifehacks

tips

Car hacks