Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فاقوں کی نوبت آگئی، سیما اور سچن پولیس سے مدد مانگنے پر مجبور

بیروزگار سچن کے گھر والے بھی پریشان
شائع 31 جولائ 2023 02:11pm

ایک طرف بھارت سے پاکستان آنے والی انجو پر تحائف کی برسات جاری ہے تو وہیں دوسری جانب پاکستان سے بھارت جانے والی سیما حیدر کے فاقوں میں مبتلا ہونے کی نوبت آگئی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیما حیدر اور اس کا بھارتی شوہر سچن مینا کے نئے گھر میں منتقل ہونے کے بعد پیٹ بھرنے کے بھی لالے پڑ گئے ہیں۔

ایک ویڈیو میں دونوں نے بتایا کہ کس طرح انہیں خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کی قلت کا سامنا ہے۔ بیروزگار ہونے کی وجہ سے سچن اور اس کا خاندان پہلے ہی مشکلات کا شکار تھے۔

 کسان رہنما سیما اور سچن کے گھر میں ان سے ملاقات کے دوران
کسان رہنما سیما اور سچن کے گھر میں ان سے ملاقات کے دوران

انڈیا ٹوڈے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سیما نے کہا کہ وہ اُن مسائل سے پریشان ہے جو اس کی وجہ سے اس کے شوہر (سچن) کے والدین کے لیے پیدا ہوئے۔

بھارتیہ کسان یونین لوک شکتی کے قومی صدر ماسٹر سوراج نے ہفتہ کو گریٹر نوئیڈا میں واقع نئے گھر میں جوڑے سے ملاقات کی۔

کسان رہنما نے کہا کہ ’میں سچن مینا اور سیما حیدر سے ملنے آیا تھا۔ وہ ایک نئی جگہ منتقل ہو گئے ہیں لیکن اپنے ہی گھر میں پھنسے ہونے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔ باہر نکلیں اور روزمرہ کے استعمال کی اشیاء خریدیں۔ جوڑے نے مجھے بتایا کہ ہم مسلسل پولیس کے ریڈار میں ہیں‘۔

سچن کے والد نے بھی انہیں درپیش مختلف مشکلات کی وضاحت کی اور کسان لیڈر نے انہیں مقامی اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کو خط لکھنے کا مشورہ دیا تاکہ معاملہ اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھایا جاسکے۔

جس کے بعد ایس ایچ او کو لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ، ’سچن اور اس کے والد اب ربوپورہ پولیس کو مطلع کرنے کے بعد نوکری تلاش کرنے کے لیے باہر جا سکتے ہیں۔ یہ جوڑا اب بھی روبو پورہ میں رہتا ہے اور پورا گاؤں ان کے ساتھ کھڑا ہے‘۔

Sachin Meena

Seema Haider