Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس کو مطلوب شوکت یوسف زئی جدہ پہنچ گئے، تصویر جاری

شوکت یوسف زئی پولیس کو 9 مئی واقعات پر مطلوب ہیں.
شائع 31 جولائ 2023 01:52pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پولیس کو مطلوب پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی جدہ پہنچ گئے، انہوں نے سوشل میڈیا پر جدہ سے اپنی تصویر شئیر کی ہے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جدہ پہنچا ہوں۔

خیال رہے کہ شوکت یوسف زئی پولیس کو 9 مئی واقعات پر مطلوب ہیں، ان کے خلاف پُرتشدد مظاہرے اور توڑ پھوڑ کے مقدمات درج ہیں۔

پولیس نے 21 جولائی کو شوکت یوسف زئی کی گر فتاری کے لیے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا،لیکن نہ وہ پشاور میں ملے اور نہ ہی اپنے آبائی گھر بشام میں۔

نو مئی واقعے کے بعد کئی سابق وزراء روپوش ہو گئے ہیں۔

Shaukat Yousafzai

9 May