Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت کا حمزہ خان کو ایک کروڑ روپے انعام دینے کا فیصلہ

حمزہ خان کے اعزاز میں وزیراعظم آفس میں خصوصی تقریب منعقد ہوگی
شائع 31 جولائ 2023 01:03pm
فوٹو ــ فیس بک / ورلڈ اسکوائش فیڈریشن
فوٹو ــ فیس بک / ورلڈ اسکوائش فیڈریشن

وفاقی حکومت کی جانب سے ورلڈ جونیئر اسکواش کا ٹائٹل جیتنے پر حمزہ خان کو ایک کروڑ روپے انعام سے نوازا جائے گا۔

ورلڈ جونیٸر اسکواش کا ٹاٸٹل پاکستان کو37 سال کے بعد جتوانے والے حمزہ خان کے اعزاز میں وزیراعظم آفس میں 2 اگست کو خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔

تقریب میں وفاقی وزیر بین الصوباٸی رابطہ احسان مزاری، پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اسکواش فیڈریشن کے حکام شرکت کرینگے۔

وزیراعظم شہباز شریف تقریب میں نوجوان اسکواش ہیرو حمزہ خان کی حوصلہ افزاٸی کرینگے اور شاندار کارکردگی پر کیش ایوارڈ بھی دیں گے۔

23 جولائی کو حمزہ خان نے 37 سال بعد پاکستان کو ورلڈ جونیٸر اسکوائش کا ٹاٸٹل جتوایا تھا۔ آخری بار جان شیر خان نے 1986 میں جونیئر ورلڈ ٹائٹل پاکستان کیلٸے جیتا تھا۔

فائنل میں حمزہ خان نے مصر کے محمد ذکریا کو 1-3 سے شکست دی۔

نوجوان کھلاڑی حمزہ خان نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں فرنچ کھلاڑی کو شکست دی تھی۔

pakistan sports board

World Junior Squash Championships

Hamza Khan