Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

استحکام پاکستان پارٹی میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کی سست روی پر جہانگیر ترین نالاں

جہانگیر ترین نے لاہور میں آج پارٹی اجلاس طلب کر لیا
شائع 31 جولائ 2023 12:32pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کی سست روی پر پارٹی سربراہ جہانگیرترین نالاں ہیں۔ اس حوالے سے انھوں نے آج پارٹی اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق آئی پی پی میں سیاسی شخصیات کی شمولیت سست روی کا شکار ہے۔ جس پر جہانگیر ترین نے لاہور میں پارٹی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

اہم بیٹھک میں پارٹی صدر علیم خان، فردوس عاشق اعوان سمیت اہم سیاسی شخصیات شرکت کریں گی۔

استحکام پاکستان پارٹی کے اجلاس میں الیکشن مہم کے حوالے سے بھی اہم مشاورت کی جائے گی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی اور وسطی پنجاب سے سیاسی لوگوں کے پارٹی میں شمولیت کرنے کا بھی امکان ہے۔

Pakistan Politics

general elections 2023

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)