Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گورنراسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 20 سے 22 فیصد رہنے کا امکان ہے، گورنراسٹیٹ بینک
اپ ڈیٹ 31 جولائ 2023 04:51pm
اسکرین گریب / گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد
اسکرین گریب / گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد

مرکزی بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا۔ شرح سود کو 22 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں ملکی اور غیرملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اہم بیٹھک کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود 22 فیصد پر برقرار رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 29.2 فیصد رہی، آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 20 سے 22 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل معاشی تجزیہ کار سمیع اللہ طارق کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے سخت مانیٹری پالیسی کا کہا ہے، اس لئے خدشہ ہے کہ اسٹیٹ بینک شرح سود میں ایک فیصد اضافے کرے گا۔ اس وقت بنیادی شرح سود بائیس فیصد ہے۔

تاہم معاشی تجزیہ کاروں کے دعوؤں کے برعکس مرکزی بینک نے شرح سود برقرار رکھی۔

pakistan economy

Monetary policy

State Bank Of pakistan