Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انسانوں کو امراض سے بچانے والا اہم ترین منرل، جسم میں اس کی کمی کی علامات کیا ہیں

ان علامات کو نظر انداز کرنا آپ کو بڑے خطرے سے دوچار کرسکتا ہے۔
شائع 31 جولائ 2023 11:30am
تصویر: ہلیتھ میڈ
تصویر: ہلیتھ میڈ

معدنیات میں سب سے اہم میگنیشیم ہے جو ہماری ہڈیوں، اعصاب، پٹھوں کی صحت کیلئے معاون ثابت ہوتا ہے اوریہ دل کا دورہ پڑنے کے امکانات کو بھی کم کرتا ہے۔

 دماغی کمزوری کے علاوہ جسمانی کمزوری بھی اس بات کی علامت ہے کہ آپ کے جسم میں میگنیشیم ختم ہو رہا ہے۔
دماغی کمزوری کے علاوہ جسمانی کمزوری بھی اس بات کی علامت ہے کہ آپ کے جسم میں میگنیشیم ختم ہو رہا ہے۔

کلیول اینڈ کلینک کی ویب سائٹ پر شائع رپورٹ کے مطابق جب انسانی جسم کو مقررہ مقدار میں میگنیشیم میسر نہیں آتا تو یہ علامات میگنیشیم کی کمی کی نشاندہی کرتے ہیں۔

اینزائٹی (پریشانی) اور چڑچڑاپن

انسانی جسم کو ہر روز میگنیشیم کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ یہ آپ کے اعصابی نظام کو منظم کرکے آپ کو اینزائٹی، خوف، چڑچڑاپن اور گھبراہٹ سے نمٹنے میں مدد کرتا ہے۔

آپ کے جسم میں میگنیشیم کی کمی کی ایک اہم علامت مسلسل اینزائٹی ہوسکتی ہے۔

جذباتی پن

زیادہ ترلوگوں میں میگنیشیم کی مقدار کم ہوتی ہے جو جذباتی، اعصابی اور ذہنی صحت کے مسائل میں اضافہ کرسکتی ہے لہزا اپنی غذا میں زیادہ پھلیاں، میوے، سبز پتوں والی سبزیاں، مچھلی اور اناج شامل کریں۔

طبعیت میں سستی

رات میں مکمل نیند کے باوجود بھی اگر آپ کو سستی محسوس ہو اور آپ تھکاوٹ کا شکار ہیں تو آپ کو میگنیشیم کی کمی ہوسکتی ہے۔

اس کیلئے آپ کو فوری خون کا ٹیسٹ کروانا چاہئیے اور وٹامن اور میگنیشیم کی خوراک بڑھانی چاہئیے۔

قے اور متلی

میگنیشیم کی کمی قے اور متلی کا سبب بن سکتی ہے اس لئے اس علامت کو نظر انداز ہر گز نہیں کرنا چاہئیے۔

کمزوری

دماغی کمزوری کے علاوہ جسمانی کمزوری بھی اس بات کی علامت ہے کہ آپ کے جسم میں میگنیشیم ختم ہو رہا ہے۔

پٹھوں میں درد

ایک تحقیق کے مطابق ٹانگوں میں 78 فیصد درد کم میگنیشیم کی وجہ سے ہوتا ہے۔

پٹھوں کے تناؤ، پٹھوں کے درد، یا سوجن کو کم کرنے کے لئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے جسم کو اس کی مقررہ مقدار ملے۔

صحت

lifestyle

healthy lifestyle

Human Body