Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں پنجاب حکومت کو کام سے روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

90 روز گزرنے کے بعد نگراں حکومت کے تمام احکامات و اقدامات غیر آئینی ہیں، درخواستگزار
شائع 31 جولائ 2023 10:44am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نگراں پنجاب حکومت کو کام سے روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

سینئیر قانون دان آفتاب باجوہ کی جانب سے دائر درخواست میں نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

مدعی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب میں نگراں حکومت کی آئینی میعاد ختم ہوچکی ہے، سپریم کورٹ نے الیکشن کی تاریخ میں توسیع کی لیکن نگراں حکومت پنجاب کو توسیع نہ دی۔

درخواست میں کہا گیا کہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب غیر آئینی طور پر عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں، نگراں وزیر اعلیٰ اور کابینہ کا عہدے پر برقرار رہنا آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ 90 روز گزرنے کے بعد نگراں حکومت کے تمام احکامات و اقدامات غیر آئینی ہیں، عدالت نگراں وزیر اعلیٰ کو فوری عہدے سے ہٹانے، نگراں حکومت پنجاب کو کام سے روکنے اور الیکشن کمیشن کو پنجاب میں نئی نگراں حکومت کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ نئی نگراں حکومت کے آنے تک موجودہ حکومت کو بڑے فیصلے کرنے سے روکا جائے۔

Lahore High Court

CARETAKER PUNJAB GOVERNMENT