Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلستان جوہر میں غیرت کے نام پر فائرنگ، شوہر جاں بحق بیوی زخمی

ملزم نے جوڑے کو دعوت پر بلانے کے بعد فائرنگ کردی۔
شائع 31 جولائ 2023 10:01am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع پہلوان گوٹھ میں غیرت کے نام پر میاں بیوی پر فائرنگ کردی گئی۔

فائرنگ کے نتیجے میں شوہر جاں بحق جبکہ بیوی زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ غیرت کے نام پر کیا گیا، فائرنگ کرنے والا شخص زخمی خاتون کا بھائی اور مقتول کا سالہ ہے۔

پولیس نے بتایا ک خاتون اور مرد نے پسند کی شادی کی تھی۔

جاں بحق شوہر اور اس کی زخمی اہلیہ کی شناخت محمد صفدر اور عذرا بتول کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص کا نام عباس ہے جو فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا۔

ایس پی گلشن عزیر احمد نے پولیس کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اہل خانہ نے میاں بیوی کو کھانے کی دعوت پر بلایا تھا کہ اس دوران خاتون کے بھائی عباس نے اپنی بہن اور بہنوئی پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا۔

Honor Killing

Karachi Firing