Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

برطانوی ریستوران جہاں ناشتے کیلئے بکنگ چار برس پہلے کرانا پڑتی ہے

ریستوران چار سال پہلے اپنا بکنگ سسٹم بند کرنے پر مجبور ہوگیا تھا۔
شائع 31 جولائ 2023 09:10am
سیم گریگوری برسٹل کے بینک ٹیورن میں سنڈے روسٹ پیش کر رہے ہیں۔ (تصویر: ایڈرین شیراٹ/دی گارڈین)
سیم گریگوری برسٹل کے بینک ٹیورن میں سنڈے روسٹ پیش کر رہے ہیں۔ (تصویر: ایڈرین شیراٹ/دی گارڈین)

برطانیہ کے شہر برسٹل میں ایک ایسا ریستوران بھی ہے جہاں اگر آپ کو کچھ بھی کھانے کیلئے پہلے چار سال انتظار کرنا ہوگا۔

وسطی برسٹل میں واقع ”بینک ٹیورن“ نامی پب نما ریستوران اپنے ایوارڈ وننگ کھانوں کیلئے مشہور ہے، اور یہاں کھانے کیلئے آپ کو پہلے بکنگ کرانی پڑتی ہے جو فی الحال چار سال تک فُل ہے۔

انیسویں صدی کے اس پب کی ڈش ”سنڈے روسٹ“ اتنی مشہور ہے کہ ریسٹورنٹ نے بہت زیادہ آرڈرز کے باعث بہت پہلے ہی اپنا ریزرویشن سسٹم نئی بکنگ کے لیے بند کر دیا تھا۔

 سیم گریگوری اپنے مہمانوں سے بات کر رہے ہیں (تصویر: ایڈرین شیراٹ/دی گارڈین)
سیم گریگوری اپنے مہمانوں سے بات کر رہے ہیں (تصویر: ایڈرین شیراٹ/دی گارڈین)

جب سے ایک مبصر نے پب کے ”کرسڈ روسٹ آلو“، ”پف اپ یارکشائرز“ اور مغربی ملک کے کھیتوں سے حاصل کیے گئے گوشت کی تعریف کی ہے، کھانے کے شوقین برطانیہ بھر سے اس پب کا رخ کر رہے ہیں۔

پب نے مارچ 2022 میں اپنی ویٹنگ لسٹ چار سال مکمل ہونے کے بعد بکنگ لینا بند کر دی تھی، اور ابھی بھی بکنگ کرنا ممکن نہیں ہے، لیکن اگر کوئی وہاں اپنی بکنگ پر پہنچ نہ سکے تو کچھ خوش قسمت لوگوں کو موقع مل سکتا ہے۔

ریستوران کے مالک سیم گریگوری کا کہنا ہے کہ ’ہمارے پاس ”اب“ آنے والے لوگ دو یا تین سال سے انتظار کر رہے ہیں۔‘

Bristol pub

Bank Tavern

Famous Restaurant