باجوڑ دھماکے کی سعودی عرب کی جانب سے پرزور مذمت، متاثرین سے اظہار ہمدردی
پاکستان اور اس کی عوام کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں اظہار یکجہتی کرتے ہیں، سعودی وزارت خارجہ
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے باجوڑ خودکش دھماکے کی مذمت کی گئی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب دہشتگردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، خودکش حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔
وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور اس کی عوام کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
Bajaur
BLAST IN BAJOR
Saudi Foreign Ministry
Faisal Bin Farhan
مقبول ترین
Comments are closed on this story.