پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ لٹک گیا
پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کریگی یا نہیں، حکومتی ہائی پروفائل کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ اجلاس نہ ہونے کی صورت میں میگا ایونٹ میں شرکت کا فیصلہ نگران حکومت کرے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے حکومت کو خط لکھا تھا، جس کے جواب میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہائی پروفائل کمیٹی تشکیل دی گئی، تاہم تین ہفتے گزرجانے کے بعد بھی کمیٹی کا اجلاس نہ ہوسکا۔
ذرائع کےمطابق ہائی پروفائل کمیٹی کا پہلا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا، جس میں پی سی بی مینجمنٹ کے سربراہ ذکاء اشرف بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے معاملات پر کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔
ہائی پرفائل کمیٹی کی بیھٹک میں قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے فیصلے کا قوی امکان ہے، اگر کمیٹی میٹنگ میں نتیجے پر نہ پہنچ سکی تو پھر نگران حکومت ہی ورلڈ کپ میں بھارت جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کرے گی۔
Comments are closed on this story.