Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمت میں کمی کردی گئی

آٹے کی قیمت میں کمی مارکیٹ میں گندم سستی ہونے کے باعث ہوئی، ڈیلرز
شائع 30 جولائ 2023 04:34pm

اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 50 روپے اور 10 کلو آٹے کا تھیلا بھی 20 روپے سستا ہوگیا۔

پنجاب میں محکمہ خوراک کی جانب سے چینی اور آٹے کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اور اس کا یہ اثر سامنے آیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمت گرنا شروع ہوگئی ہے۔

ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں گندم سستی ہونے کے باعث آٹے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، اور اب 20 کلو آٹے کی قیمت میں 50 روپے جب کہ 10 کلو آٹے کے تھیلے پر 20 روپے کم کئے گئے ہیں۔

ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2850 سے کم ہو کر 2800 روپے اور 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1420سے کم ہو کر 1400روپے ہو گئی ہے۔

flour mills association

Flour Shortage

Flour Smuggling