Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہما قریشی صارفین کی تنقید پر سخت برہم

'ذاتی کمنٹس کرنے کے بجائے اگر فلم پسند نہ آئے یا اداکارہ اچھی نہ لگے تو فلم نہ دیکھیں'
شائع 30 جولائ 2023 03:06pm
تصویر: بالی ووڈ ہنگامہ
تصویر: بالی ووڈ ہنگامہ

بھارتی اداکارہ ہما قریشی نے صارفین کی جانب سے اپنے وزن پر کی گئی تنقید پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ ہما قریشی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سوشل میڈیا ٹرولنگ کوئی نئی بات نہیں ہے اور معاملہ باڈی شیمنگ کا ہو تو تبصرے کرنے والوں کو مزید موقع مل جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر فلم پسند نہ آئے یا اداکارہ اچھی نہ لگے تو کسی پر ذاتی کمنٹس کرنے کے بجائے فلم نہ دیکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی بھی ابھیشیک بچن کو اپنے والد کی طرح کامیاب نہ ہونے اور رانی مکھرجی کو ان کی آواز پرتنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ توہین آمیز زبان کا استعمال کرنا اور افواہیں پھیلانا غیر اخلاقی حرکت ہے، اگرآپ کو کسی کی فلم ناپسند ہے تو آپ اسے نہ دیکھیں۔

ہما قریشی نے ”جولی ایل ایل بی“، ”ڈبل ایکس ایل“، ”مونیکا“ اور ”اوہ مائی ڈارلنگ“ جیسی بلاک بسٹرز فلموں میں اداکاری کی ہے۔

ہما قریشی کا نام ودیا بالن سمیت ان مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جن کو وزن سے متعلق تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

lifestyle

Indian actors

Huma Qureshi