Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خراب یا اُداس موڈ کو کیسے ٹھیک کیا جائے؟

ڈپریسڈ موڈ کو دور کرنے کا واحد حل محض موبائل کا استعمال نہیں ہے۔
شائع 30 جولائ 2023 12:54pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

افسردہ ہونا یا ڈپریسڈ ہونا کوئی غیرمعمولی بات نہیں ہے، دن بھر کی تھکاوٹ کے بعد اکثر و بیشتر انسان ایسی کیفیت میں مبتلا ہوجاتا ہے۔

جب لوگ افسردہ ہوتے ہیں تو وہ اس موڈ کو تبدیل کرنے کیلئے بہت زیادہ موبائل کا استعمال کرتے ہیں جو کہ اتنا کارآمد ثابت نہیں ہوتا۔

ایک تحقیق کے مطابق مرد و خواتین ان نسخوں پر عمل کرتے ہوئے اپنا موڈ خوشگوار بنا سکتے ہیں۔

ہمیشہ اچھا اور بہترین سوچیں، دن بھر ہونے والی تمام منفی چیزوں کو اپنے ذہن سے نکال دیں۔

دانت صاف کرنا اور برش کرنا موڈ کو خوشگوار بنانے کیلئے سب سے بہتر ہے، اس سے آپ فریش محسوس کرتے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ کھانا پکانے سے آپ کافی ذہنی تناؤ کو دور کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں کیونکہ کھانا پکاتے وقت آپ کی ساری توجہ صرف کھانے پرہوتی ہے۔

خراب موڈ کو بہتر کرنے کیلئے کوئی شوگر فری چیوئنگ گم کھالیں۔

اگر کچھ نہ کرنے کا موڈ ہوتو آپ 10 یا 15 منٹ کی واک کرلیں، اس سے آپ کی طبعیت بحال ہوجائے گی۔

اگر تھکن واک کرنے کی اجازت بھی نہ دے تو چند منٹ تازہ ہوا میں بیٹھنا آپ کو کافی ریفریش کردیتا ہے۔

اکثراوقات موڈ خراب ہونے کی وجہ سمجھ نہیں آتی جس سے انسان مزید چڑچڑا ہوجاتا ہے، تو ایسے میں آئسکریم کھانا آپ کے موڈ کو بہتر بنا سکتا ہے۔

Mental health

Depression

lifestyle

lifehacks