Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے، 10 افراد ہلاک، 100 زخمی

فیکٹری میں دھماکے آگ لگنے کی وجہ سے ہوئے، حکام
شائع 30 جولائ 2023 11:38am
فوٹو ــ گلف ٹائمز
فوٹو ــ گلف ٹائمز

تھائی لینڈ میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکوں کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

تھائی حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ کے فوری بعد زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے تھائی حکام نے مزید کہا کہ فیکٹری میں دھماکے آگ لگنے کی وجہ سے ہوئے۔

تھائی حکام نے مزید بتایا کہ دھماکے سے فیکٹری کے آس پاس کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

thailand

Firework warehouse blast

Thailand Police