Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سمندری طوفان ڈوکسوری کی چین میں تباہی، بیجنگ بھی زد میں آگیا

2لاکھ 30ہزار سے زائد ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف
اپ ڈیٹ 30 جولائ 2023 01:43pm
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

سمندری طوفان ڈوکسوری کی چین میں تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دارالحکومت بیجنگ بھی سمندری طوفان کی زد میں آگیا۔

فوجیان کے بندرگاہی شہر میں ساڑھے سات لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے۔ ایک لاکھ بیس ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

فلڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے مطابق شمالی چین میں دو لاکھ تیس ہزار سے زائد ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

شمالی چین کے ساتھ دارالحکومت بیجنگ بھی سمندری طوفان کی زد میں آگیا۔

بیجنگ میں مزید تین دن تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سمندری طوفان سے ممکنہ طور پر ایک سو تیس ملین افراد متاثر ہوں گے۔

سمندری طوفان کی وجہ سے کھیلوں کی تقریبات بھی معطل ہوکر رہ گئی ہیں۔ پارکوں اور سیاحتی مقامات کو بند کردیا گیا۔

Rain

floods

Storms Doksuri

Northern China