Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کاجول کو اپنے دوست شاہ رخ خان کی کونسی عادت بری لگتی ہے؟

کاجول سے شاہ رخ کی ناپسندیدہ عادت کے بارے میں پوچھا گیا تو ایسا جواب دیا کہ سب حیران رہ گئے۔
شائع 30 جولائ 2023 10:25am
تصویر: این ڈی ٹی وی/ویب سائٹ
تصویر: این ڈی ٹی وی/ویب سائٹ

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے اپنے ساتھی اداکار شاہ رخ خان کی ناپسندیدہ عادت سے متعلق ایک نیا انکشاف کیا ہے۔

شاہ رخ خان اور کاجول بھارتی فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی رہے ہیں اور دونوں کی گہری دوستی پوری انڈسٹری میں مشہور ہے۔

لیکن حال ہی میں جب کاجول سے ایک انٹرویو میں شاہ رخ کی ناپسندیدہ عادت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے ایسا جواب دیا کہ سب حیران رہ گئے۔

انہوں نے جواب میں کہا کہ جب شاہ رخ خان سیٹ پر آتے ہیں تو انہیں سیٹ پر موجود ہر ایک کے ڈائیلاگ یاد ہوتے ہیں جو کہ اداکارہ کو بلکل پسند نہیں ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان کو اداکاروں کے تمام ڈائلاگز یاد ہوتے ہیں چاہے وہ تین یا چار صفحات پرہی کیوں نہ مشتمل ہوں۔

انہوں نے اپنی اور شاہ رخ خان کی دوستی سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ اچھی دوستی ہونے کے باوجود بھی وہ ہر روز شاہ رخ کو میسج نہیں کرتیں لیکن اگر وہ انہیں صبح تین بجے بھی فون کرتی ہیں تو وہ ہمیشہ اس کا جواب دیتے ہیں۔

بھارتی سنیما کا سب سے مشہور جوڑا شاہ رخ خان اور کاجول نے متعدد بالی ووڈ بلاک بسٹرز فلموں میں کام کیا ہے۔

Shahrukh Khan

lifestyle

Kajol

Indian actors