Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

باڑہ میں پولیس اور ایف اسی کی مشترکہ چیک پوسٹ پر حملہ پسپا

پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
اپ ڈیٹ 30 جولائ 2023 12:27pm
علامتی تصویر-فائل فوٹو
علامتی تصویر-فائل فوٹو

خیبر کی تحصیل باڑہ میں نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس اور ایف اسی کی مشترکہ چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سپین قبر پولیس اور ایف سی کی مشترکہ چیک پوسٹ پر رات کے وقت نامعلوم حملہ آواروں نے ہینڈ گرنیڈ پھینکے اور فائرنگ کی۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اس چیک پوسٹ پر یہ تیسرا حملہ ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

KPK

Bara Check Post Attack