Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

مال گاڑی کی 2 بوگیاں انجن سے الگ، 3 کلو میٹر تک ڈرائیور لاعلم رہا

گارڈ نے انجن ڈرائیور کو فون کر کے بوگیوں کی علیحد گی کا بتایا
شائع 29 جولائ 2023 06:08pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان ریلوے کا انجن ڈرائیور فیصل آباد کے قریب مال گاڑی کی 2 بوگیاں پیچھے چھوڑ گیا۔

پاکستان ریلوے بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، سانگلہ ہل سے آنے والی مال بردار ریل گاڑی کی 2 بوگیاں چک جھمرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب انجن سے الگ ہوگئیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق انجن 3 کلو میٹر سے واپس آکر مال گاڑی کا انجن دوبارہ بوگیوں سے جوڑا گیا۔

انجن کے ڈرائیور کو بوگیوں کی علیحدگی کا پتہ ہی نہ چلا جبکہ گارڈ نے انجن ڈرائیور کو فون کر کے بوگیوں کی علیحدگی کا بتایا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق بوگیوں کو جوڑ کر مال گاڑی کو روانہ کردیا گیا ہے۔

Pakistan Railways

freight train

Chak Jhumra