Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

باکسر عامر خان نے ماڈل کے ساتھ اسکینڈل پر اہلیہ سے معافی مانگ لی

تھراپی کے لیے تیار ہوں تاکہ خواتین کو پیغامات بھیجنے سے رک جاؤں، عامر خان
شائع 29 جولائ 2023 04:02pm
تصویر: دی شٹر باکس
تصویر: دی شٹر باکس

برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم سے شادی کے ایک عشرے بعد علیحدگی کی افواہیں سامنے آنے پر سوشل میڈیا کے ذریعےبیوی سے معافی مانگ لی ہے۔

اپنے اقدامات کی وضاحت پیش کرتے ہوئےعالمی شہرت یافتہ باکسرنے کہا کہ بے وفائی ان خواتین کی وجہ سے ہوئی جنہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر براہ راست پیغامات کے ذریعے ان سے رابطہ شروع کیا۔

انہوں نے اس بات چیت کی نوعیت کے بارے میں مزید وضاحت نہیں کی۔

عامر خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’میں نے دی سن (برطانوی میڈیا) سے بات کی غلطی کا اعتراف کرکے فریال مخدوم سے معافی مانگی۔ وہ قصور وار نہیں ہے‘۔

باکسرعامرخان کی معافی کے باوجود میڈیا پر اس جوڑے کی مابین علیحدگی کی خبروں کی بازگشت ہے۔

فریال مخدوم نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر لکھا تھا کہ ’کسی ایسے شخص سے محبت کرو جو آپ کو یہ سوچنے پر مجبور نہ کرے کہ محبت مشکل ہے‘۔

ڈیلی میل کے مطابق خان اور مخدوم دبئی اور برطانیہ میں ایک دوسرے سے الگ رہ رہے ہیں۔ فریال فیصلہ کر رہی ہیں کہ آیا وہ اپنی 10 سالہ شادی ختم کرنا چاہتی ہیں یا نہیں۔

اس جوڑے نے ابھی تک طلاق کی درخواست دائر نہیں کی ہے ، لیکن دونوں کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ فریال مخدوم ایک مشکل دور سے گزر رہی ہیں ، جس میں وہ اپنے تین بچوں کے مستقبل کا بھی سوچ رہی ہیں۔

Amir Khan

entertainment

شخصیات

scandle