Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

یمنیٰ زیدی کا ’سفر عشق‘

روضہ امام حسینؓ پر حاضری اور نجف کے دل آویز مناظر فالوورز کو بھاگئے
شائع 29 جولائ 2023 01:28pm
تصویر: ڈی این ڈی ڈاٹ کام
تصویر: ڈی این ڈی ڈاٹ کام

پاکستان ڈرامہ انڈسٹڑی کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی عاشورہ کے موقع پر روضہ امام حسین کی زیارت کیلئے عراق میں موجود ہیں۔

اداکارہ نے مداحوں کیلئے دورہ عراق اور روضہ امام حسینؓ پر حاضری کی تصاویر انسٹا پر شیئر کیں جہنیں مداحوں کی جانب سے بہت پسند جارہا ہے۔

باحجاب تصویروں میں یمنی کو سیاہ اور سفید چادرمیں لپٹا ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو شیئرکرنے والی اداکارہ نے اس سفر کو ’سفرِ عشق‘ کا نام دیا۔

یمنی کے فالوورزنے ان تصاویر پر اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کے علاوہ مذہبی جذبات کا بھی اظہار کیا۔

entertainment

Yumna zaidi

showbiz celebrities