Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
13 Rajab 1446  

سنسنی خیر شادی : دولہا دلہن کا فضا میں زمینی ساتھ نبھانے کا عہد

اسکائی ڈائیو کرتے دولہا دلہن کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
شائع 29 جولائ 2023 01:12pm
تصویر: انڈیا ڈآٹ کام
تصویر: انڈیا ڈآٹ کام

آج کل شادیوں میں دلہا دولہن کی خواہش ہوتی ہے کہ سب سے زیادہ انوکھے انداز میں تقریب منعقد کی جائے اور اس ریس میں سب ہی شامل ہیں۔

کہیں دولہے کی انوکھے انداز میں شادی میں اینٹری ہوتی ہے تو کہیں ایڈونچر اسپورٹس کرتے ہوئے انگوٹھیوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے، نوبیاہتا جوڑوں کے درمیان اپنی شادی کو زیادہ سے زیادہ منفرد بنانے کے لیے ایک نیا جنون سامنےآیا ہے۔

حال ہی میں ایک جوڑے نےز ندگی کی نئی شروعات یادگاربنانے کےلیے ایک نیا انداز اپنایا۔

انسٹاگرام پرایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک جوڑے نے شادی کا دن یادگار بنانے کے لیے اسکائی ڈائیو کرکے سب کو حیران کردیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھایا گیا ہے کہ وائٹ لباس میں دلہن اور بلیک سوٹ میں ملبوس دولہا،اپنے مہمانوں سمیت اونچی چٹان پرگئے اور کیمرے کے سامنے ہاتھ ہلاتے ہوئے چھلانگ لگا دی ۔

دولہا اور دلہن نے فضا میں ہی شادی کی رسومات ادا کیں اور زندگی بھر ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کا وعدہ کیا۔

Women

entertainment

Couple

Skydive