Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوہر کی پہلی بیوی کا ساتھیوں کے ساتھ مل کر دوسری بیوی پر بےرحمانہ تشدد

پولیس نے فرح انجم کی درخواست پر عائشہ اور دوستوں کیخلاف شکایت درج کرلی
شائع 29 جولائ 2023 11:07am
تصویر: انڈیا ٹوڈے
تصویر: انڈیا ٹوڈے

اتر پردیش کے مظفر نگر میں ایک خاتون کو اس کے شوہر کی پہلی بیوی اور کچھ دیگر خواتین نے بے رحمی سے پیٹ ڈالا۔

انڈیا ٹوڈے میں شائع رپورٹ کے مطابق واقعہ ٖڈاکٹر قاسم علی کے کلینک میں پیش آیا جس نے دونوں خواتین سے شادی کی تھی۔

قاسم علی کی پہلی بیوی عائشہ خواتین کے ایک گروپ کے ساتھ کلینک پہنچی اور دوسری بیوی فرح انجم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس تشدد کو کلینک میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے نے محفوظ کرلیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں خواتین کے ایک گروپ کو فرح انجم نامی خاتون کو لاٹھیوں سے بے رحمی کے ساتھ پیٹتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

مقامی افراد یہ ہنگامہ آرائی دیکھ کر مدد کے لیے پہنچے اور فرح کو قریبی اسپتال پہنچایا ۔

بعد ازاں فرح انجم سی سی ٹی وی کلپ لے کر مقامی تھانے پہنچیں اور اپنے شوہر قاسم علی، ان کی پہلی بیوی عائشہ اور ان کی دوستوں فرزانہ، گلشن، نعمانہ، صائمہ، سمرن اور نویسا کے خلاف شکایت درج کرائی۔

افسر ونئے کمار گوتم نے بتایا کہ ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں کی گئی تاہم پولیس نے شکایت درج کرلی ہے۔

india

Uttar Pradesh

woman beaten

first wife