Aaj News

منگل, جنوری 21, 2025  
21 Rajab 1446  

کراچی: فیکٹری میں لگنے والی تیسرے درجے کی آگ پرقابو لیا گیا

متاثرہ فیکٹری میں کپڑا،گتا اور پلاسٹک موجود تھا
اپ ڈیٹ 29 جولائ 2023 10:30am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسسنگ زون کی فیکٹری میں لگنے والی تیسرے درجے کی آگ پر فائر بریگیڈ حکام نے بارہ گھنٹے کے بعد قابو پالیا گیا۔

آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی 16 گاڑیوں نے احصہ لیا ۔فائر آفیسر عارف منصوری کے مطابق آگ بجھانے کے دوران ایک فائر فائٹر زخمی ہوا۔

آتشزدگی سے متاثرہ فیکٹری میں کپڑا،گتا اور پلاسٹک موجود تھا۔ فیکٹری کی چھتیں پری کاسٹ کی بنی ہوئی ہیں، فائر آفیسر کے مطابق فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

ریسکیو کے مطابق آگ کی شدت کی وجہ سےفیکٹری کی دیواریں اورچھت گرگئی ہے ۔ گودام کاباقی حصہ بھی مخدوش قراردےدیاگیا ہے۔

چیف فائر آفیسر اشتیاق احمد کے مطابق متاثرہ فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کیلئے کے ایم سی کے 14فائر ٹینڈرز، باؤزر اور اسنارکل ریسکیوآپریشن میں مصروف تھے۔ اس کے علاوہ کے پی ٹی اور پورٹ قاسم سےبھی ایک ایک فائر ٹینڈر طلب کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ فیکٹری ایک ایک ہزار گز کے 6 پلاٹس پر مشتمل ہے اور متاثرہ فیکٹری میں کپڑا اور گتہ بڑی مقدار میں موجود تھا ،چھت زمیں بوس ہوجانے کے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

جس وقت گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگی اس وقت ایک ہی ڈیپارٹمنٹ میں کام ہورہا تھا۔

karachi

Factory Fire