Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

چین کے نائب وزیراعظم آج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد میں دو روزہ عام تعطیل کا فیصلہ
اپ ڈیٹ 30 جولائ 2023 08:38am
تصویر: سی پیک انفو
تصویر: سی پیک انفو

چین کے نائب وزیراعظم ہی لائفینگ آج پاکستان پہنچیں گے، اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا، چینی نائب وزیراعظم کی صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

دفترِ خارجہ کے مطابق ہی لائفینگ حکومت پاکستان کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں، چینی نائب وزیراعظم 30 جولائی سے یکم اگست تک پاکستان کا دورہ کریں گے اور سی پیک کی 10ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

نائب وزیراعظم کے دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ کے دورے کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔

معزز مہمان کی آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گا، اس سلسلے میں شہر اقتدار میں خیر مقدمی بینرز لگا دیے گئے۔

چینی نائب وزیراعظم نے بین الاقوامی اقتصادی تعلقات اوربیلٹ اینڈروڈانیشی ایٹو کے نفاذ میں نمایاں کردارادا کیا۔

یاد رہے کہ چینی نائب وزیراعظم کو پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹونے دورہ کی دعوت دی تھی۔

چین کے نائب وزیراعظم کی آمد کے موقع پر اسلام آباد میں 31 جولائی اوریکم اگست کو دو روزہ عام تعطیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاک چائنہ ایم ایل ون منصوبے میں پیشرفت

دوسری جانب پاک چائنہ ایم ایل ون منصوبے میں پیشرفت بھی سامنے آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مطالبے پر 10 ارب ڈالر کے منصوبے میں سرمایہ کاری پر نظر ثانی کی گئی ہے، اس منصوبے میں دونوں حکومتوں اور فریقین کی جانب سے کمپنوں کے درمیان بھی معاہدہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تریخی معاہدے کے تحت پشاور تا کراچی جدید ریلوے لائن بچھائی جائے گی، ریلوے لائن کے ساتھ منسلک کرنے کے لیے دیگر شاخوں پر سرمایہ کاری دونوں جانب سے پرائیویٹ کمپنیاں کریں گی۔

پاکستان اس منصوبے کے لیے مجوزہ سرمائے کا 15 فیصد فراہم کرے گا، منصوبے کو اس سے قبل 8 ارب ڈالر تک کم کر دیا گیا تھا۔

پاکستان کے مطالبے پر اس منصوبے کو 6 اعشاریہ 5 ارب ڈالر کا قرض دیا گیا تھا۔

china

Vice Prime Minister