Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوم عاشور پر کراچی میں بارش: موسم خوشگوار ہوگیا

مون سون کا دوسرا اسپیل کراچی سے ختم ہوچکا ہے، محکمہ موسمیات
شائع 29 جولائ 2023 08:41am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

یوم عاشور کے موقع پر کراچی میں صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

گرومندر، لسبیلہ، گارڈن، جمشید روڈ، نیو ٹاؤن، جیل چورنگی، ڈیفنس سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بادل برس پڑے۔

کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش سے شہر قائد کا موسم خوشگوار ہوگیا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں مون سون سسٹم کا دوسرا اسپیل ختم ہوچکا ہے اس لیے تاہم اب تیز بارش کا کوئی امکان موجود نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 6 سے 10 روز کے دوران مون سون سسٹم سندھ پراثرانداز ہوتا دکھائی دکھائی نہیں دیتا جس کے باعث صرف ہلکی بارش کا امکان ہے۔

karachi

Met Office

Rain