Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نور بخاری محرم الحرام میں سیر و تفریح کرنے والوں پر برہم

محرم کا احترام تو دوسرے مذاہب کے لوگ بھی کرتے ہیں، نور بخاری
شائع 28 جولائ 2023 11:06pm

ماضی کی معروف اداکارہ نور بخاری نے محرم الحرام میں چھٹیاں گزارنے کیلئے سیر و تفریح کے منصوبے بنانے والوں پر غصّے کا اظہار کیا ہے۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اُنہوں نے لکھا ہے کہ واہ رے امتی، آلِ رسول ﷺ پر پانی بند کر دیا گیا اور امتی چھٹیاں منانے جا رہے ہیں۔

نور بخاری نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ 9 اور 10 محرم کا احترام تو دوسرے مذاہب کے لوگ بھی کرتے ہیں لیکن ہم یہاں چھٹیاں منانے کے منصوبے بنانے میں مصروف ہیں۔

ہر سال موسم گرما میں ہزاروں پاکستانی چھٹیاں گزارنے شمالی علاقہ جات اور تفریحی مقامات کا رخ کرتے ہیں اسی سلسلے میں ان دنوں متعدد پاکستانی شوبز شخصیات بھی سیر و تفریح میں مصروف ہیں ۔

واضح رہے کہ نور بخاری نے اسلامی تعلیمات پر عمل کیلئے 2017ء میں شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

Noor Bukhari