Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام قبول کرنے والی آئرش گلوکارہ شہادہ صداقت کون تھیں؟

انہوں نے گریمی ایوارڈز لینے سے انکار کردیا تھا
شائع 28 جولائ 2023 10:56pm

گزشتہ روز آئرلینڈ کی نومسلم عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شہادہ صداقت (سینیڈ او کونر) کے اہل خانہ کی جانب سے جاری کردی بیان میں بتایا گیا تھا کہ گلوکارہ 56 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں تھیں ۔

گلو کارہ سینیڈ او کونر نے 90 کی دہائی کے میں موسیقی کا آغاز کیا جب انہوں نے پاپ میوزک پرنس کے لیے پہلی بار کیمرے کے سامنے آ کر گانا گایا، اس گانے کو اب تک یوٹیوب پر کروڑوں بار دیکھا جا چکا ہے۔

سال 1989 میں انہیں گریمی ایوارڈ سے نوازا گیا لیکن انہوں نے تقریب میں شرکت کرنے سے انکار کردیا تھا ، بعدازاں یکم فروری 1991 میں انہوں نے گریمی کو ایک خط لکھتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈز ’آرٹ کے زیادہ تر تجارتی پہلو‘ کو تسلیم کرتے ہیں لیکن ان کا ماننا ہے کہ ایک فنکار کا مقصد کسی نہ کسی طرح نسل انسانی کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان کی رہنمائی کرنا ہوتا ہے جس کے ہم سب برابر کا حصہ ہیں۔

سینیڈ نے بعد میں واضح کیا کہ وہ گریمی کے بائیکاٹ کا مطالبہ نہیں کر رہی تھیں انہوں نے واضح کیا کہ وہ 20 فروری کی تقریب میں پرفارم نہیں کریں گی یا اگر وہ جیت گئی تو کوئی ایوارڈ قبول نہیں کرے گی اور انہوں نے ایسا ہی کیا جو کہ موسیقی کی دنیا کی تاریخ ہے۔

سینیڈ او کونر کیتھولک چرچ کے خلاف کھلم کھلا سخت باتیں کرتی تھیں، انہوں نے اکتوبر 1992 میں ٹیلی ویژن شو ’سیٹر ڈے نائٹ لائیو‘ میں پوپ جان پال دوم کی تصویر پھاڑ دی تھی ، وہ چرچ میں پادریوں کی بچوں کے ساتھ بدفعلی کو چھپانے میں چرچ کے کردار کی تحقیقات کر مطالبہ کرتی رہی ہیں۔

وہ 2000 میں ہم جنس پرست کے طور پر سامنے آئی تھیں لیکن 2005 میں انہوں نے کہا کہ وہ بائی سیکشول ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں تین چوتھائی ہیٹروسیکشول ہوں، ایک چوتھائی ہم جنس پرست ہوں۔

2010 میں جب پوپ بینیڈکٹ XVI نے آئرلینڈ سے کئی دہائیوں کے بدسلوکی کا کفارہ ادا کرنے کے لیے معافی مانگی تو گلوکارہ سینیڈ او کونر ایک بار پھر میدان میں آئیں اور پوپ کی معافی مانگنے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کیتھولک چرچ ماس کا بائیکاٹ کریں۔

گلوکارہ سینیڈ او کونر نے 2018 میں اسلام قبول کیا اور اپنا نام بدل کر شہادہ صداقت رکھ لیا۔

ستمبر 2019 میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’میں نے قرآن کا دوسری سورہ پڑھی اور مجھے احساس ہوا کہ اب میں اپنے اصل مقام پر آچکی ہوں اور مجھے لگا کہ میں نے اب تک کی ساری زندگی ایک مسلمان کی حیثیت ہی سے گزاری۔‘

’آپ اصل میں مسلمان ہوئے بغیر بھی مسلمان ہو سکتے ہیں کیونکہ یہ ایک مائینڈ سیٹ ہے۔‘

سینیڈ او کونر کو ڈبلن میں 9 مارچ 2023 کو وسکار اسٹریٹ میں آر ٹی ای چوائس میوزک پرائز میں ’آئی ڈو ناٹ وانٹ وٹ آئی ہیون گاٹ‘ کے لیے کلاسک آئرش البم کا ایوارڈ ملا تھا۔

Sinéad O’Connor