جاوید اختر نے ہالی ووڈ فلم ’اوپن ہائمر‘ کو عظیم فلم قرار دے دیا
سوشل میڈیا پر معروف لکھاری کی ٹرولنگ
جاوید اختر کو ہالی ووڈ فلم ’اوپن ہائمر‘ کی تعریف مہنگی پڑ گئی اور سوشل میڈیا پر ان کی ٹرولنگ جاری ہے۔
جاوید اختر نے کرسٹوفر نولن کی فلم ’اوپن ہائمر‘ سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جوہو میں سینما گھر جاکر ’اوپن ہائمر‘ دیکھ چکے ہیں اور یہ صرف ایک اچھی فلم نہیں بلکہ ایک عظیم فلم ہے۔
مداحوں کو جاوید اختر کا تبصرہ پسند نہیں آیا کیوں کہ انڈیا میں فلم کے ایک سین کو لے کر ہندو انتہاپسند تنظیموں طرف سے بائیکاٹ مہم بھی جاری ہے۔
ایک صارف نے شاعر سے آئسوٹوپس کی وضاحت مانگی تو انہوں نے اس کی تعریف بتادی اور ساتھ ہی لکھا کہ فلم کو سمجھنے کیلئے سائنسی اصطلاحات کو سمجھنے کی ضرورت نہیں ہے، یہ ایک انسان کی کہانی ہے جو سائنسدان ہے۔
Javed Akhtar
مقبول ترین
Comments are closed on this story.