Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی ٹی ڈی کی بڈھ بیر میں کارروائی، خطرناک دہشت گرفتار

دہشت گرد بہرام کا تعلق افغانستان سے ہے، سی ٹی ڈی
شائع 28 جولائ 2023 08:36pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

سی ٹی ڈی نے بڈھ بیرمیں کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور دہشت گرد بہرام کو گرفتار کرلیا، جس کا تعلق افغانستان سے ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بڈھ بیر کےعلاقے میں کامیاب کارروائی کے دوران خطرناک دہشت گرد بہرام کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد بہرام کا تعلق افغانستان سے ہے، اور بھتہ خورگروپ کا اہم ممبر ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد بہرام بھتہ خوری اور دستی بم حملے سمیت متعدد کیسز میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھا۔

terrorism

Terrorist Arrested

CTD KPK