Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیئن چیمپئنز ٹرافی: پاکستان ہاکی ٹیم یکم اگست کو بھارت روانہ ہوگی

ٹورنامنٹ میں پاکستان کا روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا 9 اگست کو ہوگا
شائع 28 جولائ 2023 08:16pm

ایشیئن چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے پاکستانی ہاکی اسکواڈ یکم اگست کو بھارت روانہ ہوگا، قومی ٹیم واہگہ کے راستے بھارت داخل ہوگی۔

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی 3 تا 12 اگست بھارت کے شہر چنائے میں ہورہی ہے، پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ایونٹ میں شرکت کے لیے قومی ہاکی ٹیم کو این او سی جاری کردیا گیا ہے۔ تاہم قومی ٹیم کے تین آفیشلز اب بھی ویزوں کے منتظر ہیں۔

ایشیئن چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے پاکستانی ہاکی اسکواڈ یکم اگست کو بھارت روانہ ہوگا، قومی ٹیم واہگہ کے راستے بھارت داخل ہوگی، اور عمر بھٹہ کی قیادت میں براستہ امرتسر چنائے جائے گی۔

بھارت روانگی سے قبل ٹیم کا ایک پریکٹس سیشن لاہور میں ہے۔

ایشیئن چیمپئنز ٹرافی 3 اگست سے 12 اگست تک کھیلی جائے گی جس میں پاکستان کا پہلا میچ 3 اگست کو ملائیشیا سے ہوگا، روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا 9 اگست کو ہوگا-

Pakistan Hockey Team

Asian Champions Trophy