Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرکٹ ورلڈ کپ: بھارت نے شائقین کو آن لائن ٹکٹ خریدنے سے محروم کردیا

سیکریٹری بھارتی کرکٹ بورڈ جے شاہ نے ٹکٹوں کی خریداری سے متعلق بیان جاری کردیا
اپ ڈیٹ 28 جولائ 2023 11:35pm

بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کو دیکھنے کے لئے شائقین کے پاس فزیکل ٹکٹ ہونا لازمی ہے، آن لائن ٹکٹ کی سہولت ختم کردی گئی ہے۔

رواں برس اکتوبر میں کرکٹ ورلڈ کپ کا میلہ بھارت میں سجے گا، جس شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے، ٹورنامنٹ کے حوالے سے ہونے والے تمام فیصلے شائقین کے لئے کبھی خوشی اور کبھی غم کا پیغام لارہے ہیں۔

کرکٹ ورلڈ کپ کے چاہنے والے والوں کے لئے بری خبر یہ ہے کہ بھارت نے آن لائن صارفین کو ٹکٹوں کی خریداری سے محروم کر دیا ہے، اور اس حوالے سے سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ جے شاہ نے بیان بھی جاری کردیا ہے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے ٹکٹوں کی خریداری کے حوالے سے جے شاہ نے بتایا کہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے ای ٹکٹ کا اجرا نہیں ہوگا، اور تماشائیوں کے لیے ای ٹکٹ کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔

سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ کرکٹ فینز کو فزیکل ٹکٹس اپنے ہمراہ رکھنا ہوں گے، 7 سے 8 سینٹرز پر فزیکل ٹکٹس ایڈوانس میں دستیاب ہوں گی۔

جے شاہ نے وضاحت پیش کی کہ احمد آباد اور لکھنؤ جیسے بڑی گنجائش والے اسٹیڈیمز کے لیے میگا ایونٹس کے دوران ای ٹکٹس ممکن نہیں، آئی سی سی کے ساتھ ملکر ورلڈکپ ٹکٹس کے حوالے سے جلد اعلان کریں گے۔

cricket

Indian Cricket Board

world cup 2023

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)