Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بابو سر ٹاپ حادثے میں جاں بحق 8 افراد کی نماز جنازہ ادا

گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں ساہیوال کی فیملی کے 8 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے تھے
اپ ڈیٹ 29 جولائ 2023 08:49pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

گزشتہ روز بابو سر ٹاپ میں پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 8 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، میتیں جب ساہیوال پہنچیں تو کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبار تھی۔

گزشتہ روز ساہیوال سے تعلق رکھنے والی فیملی کی گاڑی بابو سر ٹاپ کے قریب گہری کھائی میں گرگئی تھی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی بھی ہوئے تھے ۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے 8 افراد کی نماز جنازہ جامع مسجد شہدا فرید ٹاون میں ادا کردی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

تمام جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، میتوں کو ان کے آبائی گاوٴں 178/9L میں دفن کیا جائے گا۔

نماز جنازہ کے بعد میتیں تدفین کے لیے آبائی گاوں روانہ کر دی گیئں۔ مرنے والوں میں 2 سگے بھائی ایک بیوی 3 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔

آج جب میتیں ساہیوال پہنچیں تو علاقے میں کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبار تھی۔

بابوسرٹاپ پر کار سے ٹکرانے کے بعد سیاحوں کی وین جل گئی، 8 افراد جاں بحق

گزشتہ روز بابوسر ٹاپ کے قریب کار اور وین کےدرمیان تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ بابو سر ٹاپ کے قریب گیٹی داس کے مقام پر پیش آیا، اور حادثے کے بعد وین میں آگ لگ گئی، حادثے کا شکار ہونے والی ہائی روف میں حماد ولد ظفر کی فیملی سوار تھی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ لاشوں کو ناران اور زخمیوں کو چلاس اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، اور مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان اور پنجاب کے شہر ساہیوال سے ہے۔

ڈی ایس پی بالاکوٹ سعید کا کہنا ہے کہ حادثہ میں مزید اموات کا حدشہ ہے، ریسکیو اہلکار اور مانسہرہ پولیس اور چلاس پولیسں امدادی کاروائیوں میں مصروف ہے، تاہم موبائلز نیٹ ورک نہ ہونے سے رابطہ میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔

Accidents

Road Accident

babusar top