Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شدید بارشوں سے 5 ہزار سال قدیم موئن جو دڑو کے آثار قدیمہ میں تباہی

آثار قدیمہ کے کچھ نشیبی مقامات پر تاحال بارش کا پانی اور کیچڑ موجود
شائع 28 جولائ 2023 04:27pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

لاڑکانہ میں ہونے والی مون سون بارشوں سے 5 ہزار سال قدیم موئن جو دڑو کے آثارات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، اور کچھ نشیبی مقامات میں بارش کا پانی بھی تاحال موجود ہے۔

لاڑکانہ میں گزشتہ چند روز سے وقفے وقفے سے جاری مون سون بارشوں سے موئن جو دڑو کے آثار قدیمہ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، آثار قدیمہ کے کچھ نشیبی مقامات پر تاحال بارش کا پانی اور کیچڑ موجود ہے، جب کہ ایک دو مقامات پر دیواروں میں دراڑیں بھی پڑنے لگی ہیں۔

آثار قدیمہ میں متعدد جگہ پر بارش کا پانی کیچڑ میں تبدیل۔ تصویر:آج نیوز
آثار قدیمہ میں متعدد جگہ پر بارش کا پانی کیچڑ میں تبدیل۔ تصویر:آج نیوز

دوسری جانب ڈائریکٹرآرکیالوجی موئن جو دڑو سید شاکرعلی شاہ کا کہنا ہے گزشتہ روز لاڑکانہ میں 20 ملی میٹر بارش ہوئی، اس سے موئن جو دڑو کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

موئن جو دڑو میں جگہ جگہ کھڑا پانی آثار ضائع کررہا ہے۔ تصویر:آج نیوز
موئن جو دڑو میں جگہ جگہ کھڑا پانی آثار ضائع کررہا ہے۔ تصویر:آج نیوز

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیموں نے رات اور صبح سویرے وزٹ کیا کے کہیں شاید پانی کھڑا ہو، ایک دو جگہ پانی تھا جس کو نکال دیا گیا ہے، ظاہر ہے بارش ہوئی ہے تو پانی تو زمین پر ہی گرے گا اس وقت موئن جو دڑو پر کسی قسم کوئی پانی موجود نہیں ہے۔

تصویر : آج نیوز
تصویر : آج نیوز

Rain

floods

Pakistan Floods

Moen Jo Daro

flood 2023

mohenjo daro pakistan