Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم شہبازشریف کی یو اے ای کے صدر سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہمراہ
اپ ڈیٹ 28 جولائ 2023 09:48pm

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورہ پرمتحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔ وزیرخزانہ اور معاون خصوصی بھی ہمراہ ہیں۔

وزیرِاعظم شہباز شریف مختصر دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے ہیں، جہاں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی اور ان کے بھائی شیخ سعید بن زاید آل نہیان کے انتقال پر تعزیت کی۔

وزیراعظم نے شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے بھائی کے انتقال پر پاکستانی قوم کی جانب سے بھی اظہار افسوس کیا اور کہا کہ پاکستان اور یو اے ای میں بھائی چارے کی بنیاد پر مضبوط تعلقات ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اورمعاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں، اور یہ وفد آج ہی وطن واپس آجائے گا۔

Ishaq Dar

UAE

PM Shehbaz Sharif