Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

یومِ عاشور کے موقع پر پاکستانی سیلیبرٹیز کے پیغامات

دنیا بھر کے مسلمان عاشورہ پر امام حسین اور اہل بیت کی قربانیاں یاد کرتے ہیں
شائع 28 جولائ 2023 05:42pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

محرم الحرام دینِ اسلام کے مقدس ترین مہینوں میں سے ایک ہے۔ یہ مہینہ امتِ مسلمہ کوظلم و ستم کی قوتوں کے آگے اپنا سر ہمیشہ سر بلند رکھنا سیکھاتا ہے۔

مشہورپاکستانی شخصیات کی جانب سے بھی اس موقع کی مناسبت سے سوشل میڈیا اکاؤنٹز پر تصاویراور پوسٹ شئیر کی گئی ہیں۔

عمران عباس

پاکستانی اداکار عمران عباس نے بھی اپنے اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں انہوں نے ’سلام یا حسین‘ کیپشن لکھا ہے۔

نتاشہ علی

اداکارہ نتاشہ علی نے بھی ’سلام یا حسین‘ کی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی ہے۔

مدیحہ رضوی

اداکارہ مدیحہ رضوی نے اس موقع پراپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے۔

سعدیہ خان

پاکستانی اداکارہ سعدیہ خان نے کلام کی چند سطور اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر شئیر کی ہے۔

سارہ لورین

اداکارہ سارہ لورین کی جانب سے بھی اس ماہِ مقدس سے متعلق سوشل میڈیا پر اسٹوری شئیر کی گئی ہے۔

فریال مخدوم

پاکستانی باکسر عامر خان کی زوجہ فریال مخدوم نے بھی امام بارگاہ کی تصویرانسٹاگرام اسٹوری پر شئیر کی ہے۔

جگن کاظمی

مارننگ شو کی میزبان جگن کاظمی نے بھی ’یا حسین‘ کی انسٹاگرام اسٹوری شئیر کی ہے۔

انوشے اشرف

مشہور آر جے انوشے اشرف نے بھی اس حوالے سے ایک انسٹاگرام اسٹوری شئیر کی ہے جس میں وہ یومِ عاشورہ منا رہی ہیں۔

Instagram

Ashura

lifestyle

شخصیات