Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خواتین کیلئے اب بالوں کو خوبصورت بنانا ہوا آسان

روکھے اور کمزور بالوں کی دیکھ بھال ہی انہیں خوبصورت بناتی ہے
شائع 28 جولائ 2023 03:32pm
تصویر: لِو آباؤٹ
تصویر: لِو آباؤٹ
تصویر: لِو آباؤٹ
تصویر: لِو آباؤٹ

حقیقتاً گھنے اور لمبے بالوں کو خواتین کی خوبصورتی سے ہی منسوب کیا جاتا ہے لیکن اس خوبصورتی کو برقراررکھنا بھی انتہائی ضروری ہے۔

اکثر و بیشتربالوں کی خوبصورتی وراثت میں چلی آرہی ہوتی ہے لیکن روکھے اور کمزور بالوں کی دیکھ بھال بھی انہیں خوبصورت بنا سکتی ہے۔

خواتین ان تجاویز کو زیرِ غور لاتے ہوئے اپنے بالوں کو دلکشن بنا سکتی ہیں۔

صحت مندومتوازن غذا کھائیں

پروٹین اور آئرن سے بھرپورغزائیں کھانا اپنے معمول کا حصہ بنائیں۔ وٹامن بی 12، اور زنک کے سپلیمنٹس ضرور استعمال کریں۔

اسٹریس نہ لیں

زیادہ اسٹریس ہارمون کے نظام کو متاثر کرتا ہے جس سے انسانی دماغ پر بھی گہرا اثر پڑتا ہے اور پھر یہ دونوں ملکر بالوں کی نشوونما کو بھی متاثر کرسکتے ہیں.

ہیٹ اسٹائلنگ سے گریز

گرم درجہ حرارت بالوں کے لئے نقصان دہ ہوسکتا ہے جس سے بال کمزور بھی پڑ جاتے ہیں اور ان میں پانی کی کمی ہوسکتی ہے اور نتیجتاً بالوں کی نشوونما سست ہوجاتی ہے۔

روزانہ سر کی مالش کریں

سر کی مالش دماغ میں خون کے بہاؤ کو بڑھانے اور بالوں کی نشوونما کو بحال کرنے کے لئےبہت مفید ہے۔

بالوں کو تراشنا ضروری ہے

بالوں کو ٹرم کرنا پتلے اور مرجھائے ہوئے بالوں سے خاتمے کیلئے ایک اہم نسخہ ہے۔ بالوں کو تراشنے سے آپ کے بالوں کے سرے مضبوط ہوتے ہیں اور صحت مند نظر آتے ہیں۔

Women

lifestyle

Hacks

lifehacks

hair tips