Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی کے قتل کی تفتیش میں پیشرفت

واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کروایا گیا
شائع 28 جولائ 2023 02:01pm

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجے کے قتل کے واقعےمیں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔پولیس فائرنگ کے واقعے میں استعمال ہونے والی کی گاڑی کے مالک تک پہنچ گئی۔

حکام کے مطابق اس واقعے میں استعمال کی جانے والی گاڑی قانونی ہے اور کئی مرتبہ فروخت کی جاچکی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گاڑی کے مالک کوحراست میں لے لیا ہے،مجموعی طور پردو افراد کو حراست میں لیا ہے جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ابتدائی تفتیش میں واقعہ ذاتی دشمنی شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

ڈبل کیبن گاڑی پرفائرنگ کے واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جا سکا، پولیس مقتولین کے اہلخانہ کی جانب سے مقدمہ کا اندراج کرانے کا انتظار کررہی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ اکرم ابڑو اوران کے بیٹے کا قاتل بلوچستان فرارہوچکا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق زیرحراست 4 افراد میں ملزم کے دو قریبی رشتے دار بھی شامل ہیں جبکہ مرکزی ملزم کا موبائل فون گزشتہ روزبلوچستان میں بند کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈیفنس فیز سیون میں عائشہ مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایم پی اے اسلم ابڑو کا بھائی اور بھتیجا جاں بحق اوردو افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

firing

karachi

Aslam abro

Defence Firing