Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں سب سے مقبول اور سدا بہارفیشن ٹرینڈ

خواتین کرتیوں کے منفرد اسٹائلز سے ظاہری شخصیت نکھارسکتی ہیں
اپ ڈیٹ 28 جولائ 2023 03:38pm
تصویر: نوان فیشن۔کام
تصویر: نوان فیشن۔کام

خواتین اور فیشن کا گہرا تعلق ہے اور پاکستان میں بلخصوص مقبولیت، ثقافت اور روایات کے لحاظ سے فیشن کے نت نئے اسٹائلز ٹرینڈ کررہے ہوتے ہیں۔

رواں سال پاکستانی خواتین کیلئے بہت سارے فیشن ٹرینڈزعام ہوئے ہیں جنہیں خواتین کی جانب سے فالو کیا جارہا ہے۔

موسمِ گرما میں ایک نیا ٹرینڈ ’کُرتی نما شرٹ‘ ہے جو خواتین میں بہت مقبول ہے۔

خواتین ان کُرتیوں کے منفرد اسٹائلز سے اپنی ظاہری شخصیت نکھار سکتی ہیں۔

لانگ جارجٹ کُرتی

لانگ جارجٹ کی کرتی آپ کو ایک خوبصرت لُک دے سکتی ہے اور آپ کی شخصیت کو گلیمرس بنا دے گی۔

نیٹ کُرتی

نیٹ کی کرتی آج کل بہت عام ہیں اور اب تک خواتین کیلئے سب سے پسندیدہ بھی ہیں۔

کڑھائی والی کُرتی

اگر آپ مختلف ڈیزائنز کی شوقین ہیں تو آپ کڑھائی والی کرتی کی مدد سے بھی تھوڑی مختلف اسٹائلنگ کرسکتی ہیں۔

پلازو کے ساتھ شیفون کُرتی

ہلکے کلر کے پلازوکے ساتھ ہلکی اور خوبصورت شیفون کرتی کا ڈیزائن ایک خوبصورت امتزاج ہے۔

شرارے کے ساتھ کُرتا

ایک نیا لیکن خوبصورت ٹرینڈ بھی بہت مقبول ہے جس میں آپ اپنی کرتی کو شرارے کے ساتھ زیب تن کر سکتی ہیں اور یہ اسٹائل ہر جگہ اپنایا جاسکتا ہے۔

Women

fashion

lifestyle