Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں دل دہلا دینے والے مظالم پرانسانیت بھی شرماگئی

امریکی محکمہ خارجہ نےمنی پورواقعات کو سفاکانہ اورخوفناک قرار دے دیا
شائع 28 جولائ 2023 10:20am
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

مودی کے ہندوستان میں دل دہلا دینے والے مظالم پر انسانیت بھی شرما گئی ۔چارمئی کو منی پور میں کوکی قبیلے کی دو خواتین کو انتہا پسند ہندوؤں نے زندہ جلا ڈالا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے واقعات کو سفاکانہ اورخوفناک قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھائی ماہ گزرنے کے باوجود بھارتی حکومت بااثرانتہا پسندوں کے خلاف کارروائی سےگریزاں ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے واقعے کو سفاک اور خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ منی پور میں ہونے والے واقعات انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں ۔

منی پورمیں کوکی قبیلے کی 2 خواتین کو انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے زندہ جلائے جانے سے قبل ان کے خاندانوں کے قتل عام کے بعد دونوں خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

انتہا پسند ہندو جتھے نے متاثرہ خواتین کو سرعام برہنہ پریڈ بھی کروائی جس کے دوران انتہا پسند ہندو مرد خواتین کو مارتے، پیٹتے رہے۔،

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکارزیادتی اور اہل خانہ کو زندہ جلانے والے مجمع کاحصہ تھے۔

india

Narendra Modi

Manipur