Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی فون خریدنے کیلئے والدین نے شیرخوار بیٹا فروخت کردیا

جوڑے نے 7 سالہ بیٹی کو بھی فروخت کرنے کی کوشش کی
اپ ڈیٹ 28 جولائ 2023 10:27am
تصویر: ایپل۔کام
تصویر: ایپل۔کام

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع بیرک پورمیں مہنگے موبائل فون کی خواہش اولاد کی محبت پرغالب آگئی۔ جوڑے نے آئی فون خریدنے کے لیے اپنے آٹھ ماہ کے بیٹے کو بیچ ڈالا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جے دیو گھوش اورساتھی نامی جوڑا مہنگا فون خرید کر ریلز شوٹ کرنا چاہتا تھا۔

اس جوڑے کے 8 ماہ کے بیٹے کے علاوہ ایک سات سالہ بیٹی بھی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے بچہ خریدنے والی خاتون اور ماں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ بچے کے مفرور والد کی تلاش جاری ہے۔

بیرک پور پولیس نے مزید بتایا کہ بچہ ایک ہفتے سے لاپتہ تھا لیکن والدین نے گمشدگی کی کوئی شکایت درج نہیں کروائی تھی۔

مقامی باشندوں نے والدین کے پاس نیا آئی فون دیکھنے پر معاملے کی اطلاع پولیس کو دی۔

پولیس کی جانب سے پوچھ تاچھ کے دوران بچے کی ماں نے اعترافِ جرم کیا اور بتایا کہ وہ نیا آئی فون خرید کر ریلز بنانا چاہتے تھے۔

پولیس نے یہ بھی انکشاف کیا کہ والد نے اپنی سات سالہ بیٹی کو بھی بیچنے کی ناکام کوشش کی تھی۔

iPhone

bengal

child sold

reels