Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اور بھارت کے عوام جھگڑنا نہیں چاہتے، سنی دیول

نفرت کا کھیل سیاسی ہے، بالی ووڈ اداکار
شائع 28 جولائ 2023 12:51am

بالی وڈ اداکار سنی دیول نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے عوام جھگڑنا نہیں چاہتے، نفرت کا کھیل سیاسی ہے اور لوگ ایک دوسرے سے لڑنا نہیں چاہتے۔

اداکار سنی دیول ان دنوں اپنی فلم ’غدر 2‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اسی دوران انہوں نے پاکستان اور بھارت کے عوام کے حوالے سے گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لینے یا دینے کی بات نہیں ہوتی بات انسانیت کی ہوتی ہے، کوئی جھگڑے نہیں ہونے چاہئیں ، دونوں طرف اتنا ہی پیار ہے ، یہ سیاسی کھیل ہوتا ہے جو نفرتیں پیدا کرتا ہے اور وہی آپ اس فلم میں بھی دیکھیں گے۔

’اداکار کی جانب سے مزید کہا گیا کہ عوام نہیں چاہتی ایک دوسرے کے ساتھ جھگڑا کریں آخر ہیں تو ہم سب سی مٹی سے۔

واضح رہے کہ یہ فلم 2001 میں ریلز ہونے والی مشہور رومانوی فلم غدر کا دوسرا پارٹ ہے جس میں سنی دیول اور امیشا پٹیل نے متاثر کن اداکاری کر کے لوگوں کے دلوں میں گھر کرلیا تھا۔

فلم 11 اگست کو اکشے کمار کی فلم ’او ایم جی 2‘ کے ساتھ سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

sunny deol