Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

نصیرالدین شاہ نے فلم ڈسٹری بیوٹرز کو درندے قرار دے دیا

اداکار نے فلم انڈسٹری کا کڑوا سچ بھی بتادیا
شائع 28 جولائ 2023 12:44am

بھارت کے لیجنڈری اداکار نصیر الدین شاہ کا کہنا ہے کہ فلم کی کمائی کا زیادہ حصہ فلم ڈسٹری بیوٹرز اور ایگزی بیٹرز نام کے درندے لے جاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دی فلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو اسکرین کے پیچھے کام کرتے ہیں ان کا معاوضہ نہایت کم ہے۔

نصیر الدین شاہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک کڑوا سچ ہے کہ جو لوگ انتہائی سخت محنت کرتے ہیں ان ہی کی اجرت سب سے کم ہے، وہ سامان اٹھا کر چلتے ہیں، تاروں کی حفاظت کےلیے کمر تک کے پانی میں شوٹ ختم ہونے تک کھڑے رہتے ہیں جبکہ ایسے ملازمین سے کوئی ایک پیالی چائے یا ایک گلاس پانی کو بھی نہیں پوچھتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے افراد کی تنخواہ ان افراد کی تنخوا کا ایک ہزارواں حصہ ہے جو لوگ پنکھوں کے نیچھے بیٹھتے ہیں، شربت پیتے ہیں اور اپنا رعب جماتے ہیں۔

اداکار کے مطابق جب فلم کامیاب ہوجائے تو اس کی اصل ملائی ڈسٹری بیوٹرز اور ایگزی بیٹرز نام کے درندے کھا جاتے ہیں، انہیں نہ کوئی جانتا ہے، نہ ان کی عزت کی جاتی ہے اور نہ ہی کوئی ایوارڈ دیا جاتا ہے۔

naseeruddin shah